The Punjab Government Has Resorted To Brutal Tactics By Torturing The Lawyers’ Community Through Police Brutality, Says Barrister Dr. Saif
پنجاب حکومت پولیس گردی کے ذریعے وکلاء برادری پر تشدد کرکے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ، بیرسٹرڈاکٹر سیف
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے آفس سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم لاہور میں پنجاب پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔پنجا حکومت اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔اس لئے ہم وکلاء کی آئینی و قانونی جنگ میں انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ٹک ٹاک پر پنجاب پیرس جبکہ حقیقت بلکل اسکے برعکس ہے۔لاہور کی سڑکوں پر احتجاج روز کا معمول بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی فارم 47 حکومت کی یہی اوقات ہے کہ عوام اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر خوار ہورہے ہیں۔جبکہ راج کماری ائیر کنڈیشن روم میں تماشا دیکھ کر مزے لے رہی ہے۔ اخلاقی جواز سے عاری فارم 47 حکومت میں ججز کے بعد وکلاء بھی نشانے پر ہے۔وکلاء برادری سے جس نے بھی پنگا لیا ہے وہ پاش پاش ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعلی فارم 47 حکومت کا بھی آخری وقت آپہنچا ہے۔جیسے ہی پنجاب کی راج کماری نے گندم کو ہاتھ لگایا تو کسان اجڑ گئے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پنجاب کی راج کماری نے جب پولیس یونیفارم پہن لی تو خواجہ سراؤں سے لترپڑ گئے۔جبکہ وکلاء یونیفارم پہننے سے پہلے مریم نواز کی نحوست نے وکلاء کیلئے مسئلے پیدا کئے ہیں۔