Ali Amin Gandapur is an elected Chief Minister, while the people have rejected Faisal Karim Kundi four times,Barrister Dr. Saif
عوامی مینڈیٹ سے منتخب وزیر اعلیٰ اور پیرا شوٹ پر آنے والے چونگے گورنر میں زمین آسمان کا فرق ہے۔عوام نے آپکو چار مرتبہ مسترد کیا ہے۔اسلام آباد کے کافی شاپ چونگے گورنر پشاور میں اپنے لئے دوست ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہاروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے دفتر سے جاری ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نہ صرف اپنے حلقہ ڈی آئی خان جائیں گے بلکہ جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے اور جلسہ میں آپکا تعارف بھی کرائیں گے کہ آپکا تعلق ڈی آئی خان سے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پیراشوٹ گورنر کو ڈی ائی خان میں جمعرات کو ہونیوالے جلسہ میں دعوت بھی دیتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جلسے میں آپکو قیدی نمبر 804 کے نعرے بھی برداشت کرنا ہوں گے۔یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ جلسہ میں آپکو کوئی گندے انڈے اور ٹماٹر بھی نہیں ماریں گے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور ایک منتخب وزیر اعلیٰ ہیں جبکہ عوام نے فیصل کریم کنڈی کو چار مرتبہ مسترد کیا ہے۔