PML-N and PPP have started scripted conferences from tomorrow to project Imran Khan as anti-Pakistan
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے عمران خان کو پاکستان کے مخالف کے طور پر پیش کرنے کے لئے کل سے اسکرپٹڈ کانفرنسز کا آغاز کیا ہے۔
پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کل سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شیڈول کے مطابق پریس کانفرنسز کر رہے ہیں۔ پریس کانفرنسز میں لکھا ہوا سکرپٹ پڑھ رہے ہیں اور تاثر دے رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی لڑائی پاکستان سے ہے لیکن اصل حقیقت یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے لئے لڑرہے ہیں اور پاکستان کو چوروں اور لٹیروں سے صاف کرکے قوم کو حقیقی آزادی دینے کے لئے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نالائق ٹولہ جیل سے پی ٹی آئی بانی کے انٹرویو اور آرٹیکل لکھنے پر تنقید کررہے ہیں،انکو نہیں پتہ جیل سے بڑے بڑے لیڈرز نے کتابیں بھی لکھی ہیں، انکے نالائق لیڈروں نے جیل میں صرف کھایا پیا اور ہضم کیا اسی لئے انکو نہیں پتہ،سازشی ٹولہ کل سے 1971 اور شیخ مجیب کا ورد کررہے ہیں جو واپس انکے منہ پر لگ رہا ہے، شیخ مجیب اور 1971 سانحہ بارے انکے اپنے لیڈران نواز شریف اور زرداری کے بیانات سوشل میڈیا کی زینت بنے ہیں۔