After Boarding At Bishkek Airport, Students Waiting In The Departure Lounge While Khawaja Asif Stops The Plane From Taking Off In Lahore Airport, Says Barrister Dr. Saif
بشکیک ائیرپورٹ پر بورڈنگ کے بعد طلباء ڈیپارچر لاونج میں موجود ہے جبکہ خواجہ آصف لاہور ائیرپورٹ سے جہاز کو اڑنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور:مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بشکیک ائیرپورٹ پر طلباء وطالبات کی ائیر پورٹ پر بورڈنگ مکمل ہوچکی ہے۔طلباء کو باحفاظت پہنچانے کے لئے خصوصی فلائٹ آپریشن کی تمام تر ذمہ داری پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بشکیک ائیرپورٹ پر بورڈنگ کے بعد طلباء ڈیپارچر لاونج میں موجود ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ وزیر دفاع خواجہ آصف لاہور ائیرپورٹ سے جہاز کو اڑنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔اور خواجہ آصف کی زبانی ہدایت پر جہاز کو روکا گیا ہے۔جبکہ پہلے ہی اس حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فلائٹ شیڈول میں بھی بشکیک سے فلائٹ شامل ہے۔پتہ نہیں جعلی فارم 47 حکومت کی اوورسیز پاکستانیوں سے کیا دشمنی ہے۔ ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں میں زخمی طلباء بھی شامل ہے۔ یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ وہ نہیں نبھا رہی ہے۔خیبرپختونخوا حکومت اپنے لوگوں کی مدد کرنا چاہ رہے ہیں تو ا میں بھی روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔