Late Dr. Abdul Qadeer and Zulfiqar Bhutto Sacrificed for the Atomic Bomb, But Only Nawaz Sharif Seeks Credit, Says Barrister Dr. Saif

ڈاکٹر عبدالقدیر مرحوم اور ذوالفقار بھٹو نے ایٹم بم کے لیے قربانی دی تھی لیکن کریڈٹ صرف نواز شریف لے رہے ہیں، مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف 

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف نے کل یوم تکبیر کے موقع پر قائداعظم ٹو بننے کی ناکام کوشش کی۔ 28 مئی کو یوم آزادی اور یوم قائد سے بھی زیادہ اہمیت دی گئی۔ نواز شریف نے ایسا تاثر دیا کہ انکے بغیر ایٹمی طاقت بننا ناممکن تھا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے واضح کیا کہ ایٹم بم کے لئے مرحومین ڈاکٹر عبدالقدیر اور ذولفقار بھٹو نے جان ومال کی قربانی دی تھی۔ دونوں مرحومین کو کریڈٹ دینے کی بجائے صرف نوازشریف کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ نواز شریف کے دور میں صرف دھماکے ہوئے جسکا اتنا کریڈٹ نہیں جتنا وہ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جوش خطابت میں شہباز شریف کی تعریفیں کرتے ہیں مگر حقیقت اسکے برعکس ہے۔ دونوں میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ پارٹی صدارت لینا، اسحاق ڈارکی نائب وزیراعظم کی تعیناتی اسکا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دونوں بھائی لوگوں کے سامنے جتنی بھی چوما چاٹی کریں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ن سے ش نکل چکی ہے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *