Information Advisor Dr. Saif and Food Minister Zahir Shah Toro Lead Review Meeting on Wheat Purchase Targets

مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف اور صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کی زیر صدارت گندم خریداری کا مقررہ ہدف مکمل ہونے پر جائزہ اجلاس

پشاور:صوبائی وزیر برائے خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اعلیٰ معیاری گندم کی خریداری کی ہے اور معیارومقدار پر سمجھوتہ نہ کرنے پر کرپٹ ٹولے کی چیخیں نکل گئیں ہیں، ان خیالات کا اظہار کا انہوں نے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے ہمراہ گندم خریداری برائے سال 2024کے لئے مقررہ ہدف مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ تفصیلی بریفنگ اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف، سیکرٹری محکمہ خوراک ظریف المعانی،ڈائریکٹر فوڈ یاسر حسن سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو سیکرٹری محکمہ خوراک نے تفصیلات بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے گندم خریداری کا مقررہ ہدف انتہائی خوش اسلوبی اور شفافیت کے ساتھ انجام دینے کیلئے آنلائن ایپ متعارف کرائی جس سے مقامی اور ملک کے دیگر صوبوں خصوصی طور پر پنجاب کے کاشتکاروں نے رجسٹریشن کرائی اور پھر ان سے پہلے آئیں پہلے پائیں کے اصولوں پر گندم خریدی گئی، بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ آنلائن ایپ پر 18 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا اندراج ہوا تھا جبکہ صوبے کا ٹارگٹ 3 لاکھ میٹرک ٹن تھا، اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 22 خریداری مراکز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی گئی اور گندم کے معیار کو جانچنے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو ڈسٹرکٹ و اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر، ضلعی انتظامیہ،ایگریکلچر،ریوینو ڈیپارٹمنٹ، فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سمیت محکمہ نیب اور اینٹی کرپشن کے اہلکار وں کی بحیثیت آبزرور پر مشتمل تھی، ظریف المعانی نے مزید بتایا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 9 افسران  معطل ہیں جنکے خلاف انکوائری کی جا رہی ہے جس کی حتمی رپورٹ متعلقہ حکام کوجلد پیش کی جائے گی، اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک نے کامیاب خریداری پر متعلقہ اہلکار وں کو شاباش دی اور کہا کہ گندم خریداری مہم سے خیبرپختونخوا میں فوڈ سکیورٹی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملاہے، ظاہر شاہ طورو نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ رواں سال خریداری مہم کی روشنی میں مستقبل میں گندم خریداری کیلئے محکمہ خوراک خریداری کے حکمت عملی مرتب کرے تاکہ آئندہ کیلئے گندم خریداری کا ایک معقول لائحہ عمل موجود ہو۔مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو اور محکمہ خوراک کے افسران کی جانب سے گندم خریداری کے عمل کو شفاف طریقے سے مکمل کرنے کے لئے تمام اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ خریداری مہم سے خیبرپختونخوا میں گندم اور آٹا سستا ہوگیا اور کمزور طبقے کو فائدہ ہوا ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی راج کماری نے کسانوں پر ڈنڈے برسائے جبکہ خیبر پختون خوا حکومت نے پنجاب کے کسانوں کو  معاشی سہارا دیا، گندم خریداری مہم پر وفاق اور پنجاب کی حکومتیں منظم پروپیگنڈا کر رہی ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اگر کسی کے پاس بدعنوانی کے ثبوت ہیں توانہیں منظر عام پر لائیں جو بھی ملوث ہوگا بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *