Federation Sitting Like a Snake on Khyber Pakhtunkhwa’s Resources, Says Barrister Dr. Saif

وفاق خیبر پختونخوا کے وسائل پر سانپ بن کر بیٹھا ہے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف 

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق خیبر پختونخوا کے وسائل پر سانپ بن کر بیٹھا ہے، بجلی کے خالص منافع کے علاوہ تیل کی پیداوار میں بھی صوبے کو حق نہیں دیا جارہا ہے۔یہ باتیں انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ملکی پیدوار کا 42 فیصد تیل پیدا کررہاہے،مشترکہ مفادات کونسل کی پالیسی کے مطابق تیل پیداوار پر ونڈ فال لیوی کی مد میں 50 فیصدحصہ وفاق اور 50 فیصدخیبر پختونخوا کا بنتا ہے۔ توغ فیلڈ اور ٹل بلاک سے پیدا ہونے والے تیل کی ونڈفال لیوی سے صوبے کو محروم رکھا جا رہا ہے، لیوی میں حصہ دینے سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے اور پٹرولیم ایکسپلورئشن اینڈ پروڈکشن کی پالیسی پربھی تاحال عمل درآمد یقینی نہیں بنایا جاسکا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وفاق خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند نہیں کررہا اگر چہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن صوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاہم وفاق اسے کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *