If Anything Happens to Imran Khan and Bushra Bibi, Maryam Nawaz and Punjab Administration Will be Held Responsible.

عمران خان اور بشری بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار راج کماری اور پنجاب انتظامیہ ہوگی

پشاور: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے ٹیسٹ نہ کرانے پرمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے آفس سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کو صحت کی سہولیات تک رسائی سے محروم رکھنا آئین پاکستان میں درج بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔بین اقوامی قوانین کے  تحت زیر حراست ملزم کو صحت سہولیات سے محروم رکھنا اذیت اور تشدد کے زمرے میں آتا ہے۔ اذیت اور تشدد بین القوامی قوانین کے تحت جرم ہے۔بین القوامی کنونشن کے تحت بھی یہ قابل مواخذہ جرم ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز اور جیل انتظامیہ سمیت پنجاب کی پوری انتظامیہ اس بین القوامی جرم کے مرتکب ہوچکے ہیں۔مریم نواز اور جیل انتظامیہ کے خلاف  بنیادی انسانی حقوق اور فوجداری قوانین کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کو توہین عدالت کرنے پر نااہل قرار دیا جائے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے حکومت پر واضح کردیا کہ اگرخدانخواستہ عمران خان اور بشری بی بی کو کچھ ہوا تو راج کماری اور پنجاب انتظامیہ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *