+92-91-0000000

Peshawar

The Governor’s Block in Khyber Pakhtunkhwa House Islamabad Has Been Abolished, Says Barrister Dr. Saif

Share This Post

اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے آفس سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے۔یہ فیصلہ خیبر پختونخوا کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نےکہا ہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ میں وزراء اور ممبران اسمبلی کے لئے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا۔اس لئے گورنر انیکسی فی الحال ممبران صوبائی اسمبلی اور وزراء استعمال کریں گے۔اور گورنرکے لیےکے پی ہاؤس میں متبادل رہائشی بندوبست کیا جارہا ہے۔ اس لئے گورنر فیصل کریم کنڈی اپنے لئے فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف مزید کہا ہےکہ گورنر دل نہ ہاریں سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی ایم پی اے کی طرح کے پی ہاؤس میں انکا داخلہ بند نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہےکہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی اسلام آباد میں کئی گھر ہیں ان کے لئے اسلام آباد میں رہائش کی کوئی کمی نہیں ہے۔

پشاور فلائنگ کلب قومی اثاثہ اور ایک تاریخی اہمیت کا حامل ادارہ ہے, بیرسٹر ڈاکٹرسیف

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر...

Advisor to CM KP Barrister Dr. Muhammad Ali Saif Visits Peshawar Flying Club

"KP Soars High: Barrister Dr. Saif Champions Aviation Revival...