Governor Faisal Karim Kundi Busy Visiting Sindh and Punjab, Neglects Khyber Pakhtunkhwa, Says Barrister Dr. Saif

گورنر فیصل کریم کنڈی سندھ اور پنجاب کے دوروں میں مصروف ہیں کیونکہ خیبر پختونخوا انکی ترجیحات میں شامل نہیں ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی سندھ اور پنجاب کے دوروں میں مصروف ہیں کیونکہ خیبر پختونخوا انکی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی این آر او کی بات کر رہے ہیں جبکہ ان کے منہ سے این آر او کی بات مناسب نہیں لگتی ہے۔ بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ عمران خان کی ڈکشنری میں این آر او لفظ ہی نہیں ہے۔بیرسٹر سیف نے فیصل کریم کنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ این آر او سے مستفید آپکی پارٹی اور صدر زرداری ہیں، قومی دولت لوٹنے کے بعد این آر او پی پی پی اور مسلم لیگ ن کا خاصہ ہے، دونوں پارٹیوں نے ہمیشہ قوم کا خون چوسنے کے بعد این آر او لئے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی پارٹی کو ہمیشہ این آر او لینے کی ضرورت ہوتی ہے، پاکستان تحریک انصاف کو نہیں، عمران خان بغیر این آر او کے رہا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم چوری شدہ مینڈیٹ واپس لے کر رہیں گے پھر آپکی پارٹی این آر او کے لئے منتیں ترلے کرے گی لیکن یاد رکھیں ہم کبھی بھی آپ کو این آر او نہیں دیں گے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور عوامی خدمت میں مصروف ہیں اور انکے پاس کھانے اور کھلانے کا وقت نہیں ہے اس لئے گورنر کو چاہئے کہ میڈیا میں اوٹ پٹانگ بیانات دینے سے بہتر ہے صوبے کی ترقی کے لئے وزیراعلیٰ کا ساتھ دیں۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *