Asif Ali Zardari Has Camped in Dubai to Strengthen the London Plan, but All His Efforts Will Be in Vain: Barrister Dr. Saif
عمران خان جیل سے سرخرو ہو کر نکلیں گے اور پنجاب کے ساتھ سندھ مافیا کے نیندیں بھی حرام کریں گے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ کی سیاسی مافیا بھی قیدی نمبر 804 کی بڑھتی مقبولیت سے خائف ہے۔ سندھ کی سیاسی مافیا بلاول کو وزیراعظم بنانے کی تگ ودو میں لگی ہوئی ہے لیکن عمران خان کے ہوتے ہوئے بلاول زرداری کا وزیراعظم بننے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ زرداری لاکھ کوشش کریں مگر بلاول میں وزیراعظم بننے کا مطلوبہ سسٹم ہی موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا شیرازہ جلد ریزہ ریزہ ہوجائیگا۔ عمران خان کچے کے ڈاکووں سمیت سندھ کے پکے ڈاکووں کو بھی نکیل ڈالے گا۔زرداری بلاول کو وزیر اعظم بنانے کی سر توڑ کوشش کررہے ہیں لیکن بلاول ٹھیک طرح سے اردو بھی نہیں بول سکتا۔وہ غریب عوام کی توقعات پر کیسے پورا اتر سکتا ہے، بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ عمران خان اس وقت پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور وہ اس ملک کو موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہے۔ مگر فارم 47 کے تحت بننے والی جعلی حکومت اور زرداری ٹولہ عمران خان کے خلاف آئے روز سازشیں کرتے رہتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جیل سے سرخرو ہو کر نکلیں گے اور پنجاب کے ساتھ سندھ مافیا کے نیندیں بھی حرام کریں گے۔