The First Special Flight to Evacuate People Trapped in Kyrgyzstan Departs from Peshawar,Says Advisor to Chief Minister for Information and Public Relations of Khyber Pakhtunkhwa

The First Special Flight to Evacuate People Trapped in Kyrgyzstan Departs from Peshawar,Says Advisor to Chief Minister for Information and Public Relations of Khyber Pakhtunkhwa

کرغستان میں پھنسے افراد کو لانے کیلئے پہلی خصوصی پرواز نے پشاور سے اڑان بھر لی،مشیر وزیراعلیٰ برائے اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے اعلان کے مطابق خصوصی طیارہ آج 10 بجے کرغستان کے لئے روانہ ہوگیا اور اب تک600 افراد نے خصوصی پرواز کے لئے مختص گوگل فارم پر رجسٹریشن کی ہے۔ پہلی پرواز میں 300 افراد کو پہنچایا جائیگا۔ یہ مفت ائیر سروس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ باحفاظت نکالنے کی یہ سہولت صرف خیبرپختونخوا کے نہیں پورے ملک کے طلباء وطالبات کے لئے ہے۔باقی پاکستانی مختص گوگل فارم پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ پھنسے افراد واٹس ایپ نمبر 03433333049 اور03440955550 پررابطہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پھنسے افراد کے اہلخانہ 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں۔کرغستان میں پھنسے افراد مشکل کی اس گھڑی میں اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں۔ خیبر پختونخوا حکومت انکے ساتھ ہے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *