+92-91-0000000

Peshawar

چینی سکینڈل کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث مافیا کو قرار واقعی سزا دی جائے,بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے چینی سکینڈل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کے بعد اب چینی کی درآمد و برآمد کے کھیل کے ذریعے شوگر مل مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا ہے، چینی سکینڈل کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث مافیا کو قرار واقعی سزا دی جائے۔یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ شوگر مل مافیا کا تعلق حکمران طبقے سے ہے۔شریف خاندان کی کئی شوگر ملز ہیں، جنہیں درآمد و برآمد کے اس کھیل میں براہ راست اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ چینی کی درآمد و برآمد کے اس کھیل کے ذریعے عوام کی جیبوں سے 38 ارب روپے نکال کر شوگر مافیا کی جیبوں میں ڈالے گئے ہیں،حکمران طبقہ اور شوگر مل مافیا ملی بھگت سے عوام کو لوٹ رہے ہیں،حکمران طبقہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے شوگر مل مافیا پر مہربان ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ شریف خاندان شوگر مل مافیا کے ساتھ مل کر عوام کو لوٹ رہا ہے،پہلے چینی برآمدکے اور پھر درآمد کے نام پر قومی خزانے کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں 110 روپے فی کلو چینی پر واویلا کرنے والوں کو اب سانپ سونگھ گیا ہے، جعلی حکومت نے شوگر مل مافیا کے ساتھ مل کر چینی کی قیمتیں 200 روپے فی کلو تک پہنچا دی ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت نے عوام کو شوگر مافیا کے رحم کرم پر چھوڑ کر اپنا حصہ بٹور رہے ہیں۔ کئی دہائیوں سے ملک پر مسلط سیاسی اشرافیہ کیوجہ سے ملک پیچھے چلاگیا ہے۔ غریب فاقہ کشی پر مجبور ہے جبکہ سیاسی اشرافیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ سیاسی اشرافیہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں پر باہر محلات بنارہے ہیں جبکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

Barrister Dr. Saif Slams Federal Government Over PTI Candidate Disqualifications

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...

نااہل حکومت، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...

August 5 Will Be a Major Surprise for the Illegitimate Government, Barrister Dr. Saif

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...