+92-91-0000000

Peshawar

پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی مسلسل کوششوں سے ریلیف اور مالی معاونت کے عمل میں تیزی آئی ہے,مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا اور ادارے کی سرگرمیوں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (PEOC) کا معائنہ کیا۔ اس موقع پرڈی جی پی ڈی ایم اے اسفندیار خٹک نے بریفنگ میں بتایا کہ پی ڈی ایم اے کا جدید مانیٹرنگ سسٹم 24/7 فعال ہے اور متاثرہ اضلاع سے موصول ہونے والی رپورٹس فوری اپ ڈیٹ ہوتی ہیں تاکہ ریلیف سرگرمیوں کو مؤثر اور بروقت بنایا جا سکے۔

بعدازاں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی مسلسل کوششوں سے ریلیف اور مالی معاونت کے عمل میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ متاثرہ خاندانوں کو عارضی پناہ گاہیں، خوراک، ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور شفاف و فوری امدادی عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر جلد صورتحال پر قابو پا لے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب متاثرین میں اکثریت کو معاوضے فراہم کیے جا چکے ہیں اور صوبے کی تاریخ میں پہلی بار اتنی تیزی سے ادائیگی عمل میں لائی گئی ہے۔اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے اسفندیار خٹک نے حالیہ سیلاب اور فلیش فلڈز کے نقصانات کے بارے میں بتایا کہ اب تک 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 131 مرد، 167 خواتین اور 108 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 121 مرد، 92 خواتین اور 32 بچے شامل ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اب تک 2810 مکانات متاثر ہوئے ہیں جن میں 2136 جزوی اور 674 مکمل طور پر منہدم ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر ہے جہاں جاں بحق افراد کی تعداد 237 تک پہنچ چکی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کے لیے صوبائی حکومت نے حال ہی میں 2 ارب روپے کے اضافی فنڈز جاری کیے ہیں تاکہ ریلیف اور معاوضوں کے عمل کو مزید تیز کیا جا سکے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پی ڈی ایم اے کے افسران اور عملے کی محنت و لگن کو سراہا اور ہدایت کی کہ متاثرہ عوام تک سہولتیں فوری طور پر پہنچانے کے اقدامات جاری رکھے جائیں۔

Federal Government Must Reconsider Policy on War Against Terrorism, Barrister Dr. Saif

Peshawar: Advisor to the Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa on...

وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظرِ ثانی کرے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...