+92-91-0000000

Peshawar

پاکستان تحریک انصاف کے یومِ تاسیس پر عمران خان اور تمام اسیر کارکنان کی فوری رہاکیا جائے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیر سٹر ڈاکٹر سیف نے پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں عمران خان اور تمام اسیر کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 29 سالہ جدوجہد، قربانی اور عوامی خدمت کی علامت ہے, مخلص قیادت اور انتھک جدوجہد کی بدولت پی ٹی آئی آج ملک کی سب سے مقبول جماعت بن چکی ہے, اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کو دبایا نہیں جا سکتا,۔جعلی حکومت انسانی حقوق پامال کر کے پی ٹی آئی کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے, بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی اور بے بنیاد مقدمات کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے, ڈاکٹر یاسمین راشد بزرگ خاتون اور شدید علیل ہیں، انہیں جیل میں رکھنا کھلی ناانصافی ہے, موجودہ ملکی صورتحال سیاسی استحکام اور قومی اتحاد کی متقاضی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا ک عمران خان کے بغیر قومی اتحاد اور سیاسی استحکام ممکن نہیں، تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، قید قیادت اور کارکنان نے اپنی قربانیوں سے نئی تاریخ رقم کی ہے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ انصاف، آئین اور عوامی رائے کا احترام بحال کیا جائے،

The People’s Mandate Cannot Be Censored: Why PTI Still Stands Strong

(Barrister Dr. Muhammad Ali Saif) : In the shadows...

Barrister Dr. Saif Slams Federal Government Over PTI Candidate Disqualifications

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...

نااہل حکومت، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...