+92-91-0000000

Peshawar

مشیر اطلاعات بیرسٹرڈاکٹرسیف کی سربراہی میں سیاسی اور مذہبی رہنماوں پر مشتمل بارہ رکنی وفد چین پہنچ گیا ہے

Share This Post

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کی سربراہی میں بارہ رکنی وفد چین پہنچ گیا ہے۔ وفد کے ممبران نے چینی سفارتخانے میں آئی۔ آر۔ سی۔ آر۔ اے کی ٹیم اور چینی سفارتکاروں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ وفد میں صوبائی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ عدنان قادری، وزیر سوشل ویلفئیرسید قاسم علی شاہ، صوبائی چیئرمین قومی وطن پارٹی سکندر حیات خان شیرپاؤ، ڈی جی اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر ضیا الحق، نائب صدر دارلعلوم کراچی مولانا زبیر اشرف عثمانی، مہتمم جامعہ احسن العلوم مولانا انور شاہ، ترجمان وفاق المدارس پاکستان مولانا عبدالقدوس محمدی، مولانا اسامہ اجمل، مولانا محمد احمد، سید شاہ فیصل، حاجی محمد ابرار اور دیگر زعماء چینی وزارت خارجہ کی دعوت پر آئی۔ آر۔ سی۔ آر۔ اے کے مذہبی سفارتکاری پروگرام کے تحت چین کا دورہ کررہے ہیں۔

یہ پروگرام اپنی کامیابی کیوجہ سے دنیا بھر میں ایک خاص شناخت کا حامل ہوگیا ہے۔ اس سال وفد سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کے مشترکہ گروہ کے حساب سے تشکیل دیا گیا۔ اس پروگرام کی تیاری میں محمد اسرار مدنی اور آئی۔ آر۔ سی۔ آر۔ اے ٹیم نے بھرپور محنت کی۔ پروگرام کا مقصد چین اور پاکستان سمیت مسلم دنیا کیساتھ سماجی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنا، باہمی مکالمے اورخطے میں علاقائی تعلقات کو فروغ ہے۔وفد سنکیانگ میں ارومچی، کاشغر سمیت بیجنگ کا دورہ کر یگا جہاں وہ چینی وزارت خارجہ کے ساتھ ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی قیادت سمیت مسلم رہنماؤں، تعلیمی اداروں اور اہم مراکز کا دورہ بھی کرے گا۔ یہ پروگرام گزشتہ کئی سالوں سے پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز سابق چئیر مین اسلامی نظریاتی کونسل اور محمد اسرار مدنی کی کوششوں سے جاری ہے۔ چینی سفارتکار اور منسٹر کونسلر مسٹر شو نے بیرسٹر ڈاکٹر سیف اور وفد سے ملاقات میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سنکیانگ تیزی سے ترقی کرتا ہوا چینی صوبہ ہے اس دورے کے مثبت اثرات پڑیں گے اور پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف سمیت وفد نے چینی حکام کا شکریہ ادا کیا اور اس دورے کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔چینی سفارتکاروں اور وفد نے انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور کی ٹیم محمد اسرار مدنی، بشریٰ علی، شیرشاہ، محسن عرب، مدیحہ اعوان کا بھی مسلسل رابطہ کاری پر شکریہ ادا کیا۔

Barrister Dr. Saif Slams Federal Government Over PTI Candidate Disqualifications

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...

نااہل حکومت، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...

August 5 Will Be a Major Surprise for the Illegitimate Government, Barrister Dr. Saif

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...