پشاور: وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے منگل کے روز پشاور پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سینئر صحافی سید ظاہر شاہ شیرازی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحومہ کے درجات بلند کرے اور انکو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔مشیرِ اطلاعات نے لواحقین اور پسماندگان کے لئے بھی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے، اور اس صدمے کو آسان فرماتے ہوئے انہیں اپنی خاص رحمت اور سکینت سے نوازے۔