+92-91-0000000

Peshawar

خیبر پختونخوا حکومت کا ضم اضلاع کے حوالے سے قائم کمیٹی پر تحفظات کا اظہار

Share This Post

پشاور:خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ضم اضلاع کے حوالے سے قائم کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، کمیٹی کو وزیراعلیٰ کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ اسلام اباد میں منعقدہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کے نمائندہ کی حیثیت سے شرکت کی جس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا بھی شریک تھے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو خیبر پختون خوا حکومت کے تحفظات سے اگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا کی مشاورت کے بغیر کمیٹی کی تشکیل سوالیہ نشان ہے، ضم شدہ اضلاع کا سب سے بڑا سٹیک ہولڈر خیبر پختونخوا ہے، مگر کمیٹی کی تشکیل میں خیبر پختونخوا سے مشاورت نہیں کی گئی، ضم اضلاع ایک حساس علاقہ ہے، وہاں کسی بھی قسم کی تبدیلی خیبر پختونخوا سے مشاورت کے بغیر ناقابلِ قبول ہوگی، انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع خیبر پختون خوا کا باقاعدہ حصہ ہے کمیٹی کی تشکیل کی مشاورت میں نظرانداز کرنا قابل قبول نہیں ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ امیر مقام کون ہیں خیبر پختون خوا کے ضم اضلاع کا فیصلہ کرنے والے؟ امیر مقام تو خود مسترد شدہ ہیں اور فارم 47 کے سہارے پارلیمنٹ پہنچا ہے،مسترد شدہ آدمی کیسے قبائلی اضلاع کے فیصلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے ارکان کس نے اور کیسے منتخب کیے اس حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انضمام کا مقصد قبائلی اضلاع کی محرومیوں کا ازالہ کرنا تھا قبائلی عوام اور خیبر پختون حکومت کے بغیر ضم اضلاع کے بارے میں کسی قسم کا فیصلہ قابل قبول نہیں ہوگا۔

پشاور فلائنگ کلب قومی اثاثہ اور ایک تاریخی اہمیت کا حامل ادارہ ہے, بیرسٹر ڈاکٹرسیف

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر...

Advisor to CM KP Barrister Dr. Muhammad Ali Saif Visits Peshawar Flying Club

"KP Soars High: Barrister Dr. Saif Champions Aviation Revival...