+92-91-0000000

Peshawar

بنوں امن کمیٹی کیساتھ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز بلایا جائے گا،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

بنوں امن کمیٹی کیساتھ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز بلایا جائے گا،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پورنے، بنوں کی صورتحال اور دہشتگردی کے حوالے سے،بنوں امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس کے دوران تفصیلی بات چیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ اجلاس کے دوران بنوں میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کرنے پر وزیر اعلیٰ نے امن کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی نے بنوں میں امن و امان قائم کرنے میں انتظامیہ کی مدد کی جو قابل تحسین اقدام ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاکہ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس جمعرات روز بلایا جائے گا جس میں دہشتگردی سے متعلق تمام امور پر غور وخوض کیا جائے گا جبکہ اپیکس کمیٹی اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لیے پالیسی بھی بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن کمیٹی کے تمام ممبران نے وزیر اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور انہیں بنوں کے دورے کی دعوت بھی دی ہے اور کمیٹی ممبران کی دعوت پر وزیراعلیٰ بروز جمعہ بنوں کا دورہ کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ بنوں میں علامتی دھرنا جاری رہے گا۔

Federal Government Must Reconsider Policy on War Against Terrorism, Barrister Dr. Saif

Peshawar: Advisor to the Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa on...

وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظرِ ثانی کرے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...