+92-91-0000000

Peshawar

اسلام آباد ہائی کورٹ میں حالیہ تبادلوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حالیہ تبادلوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اس فیصلے کے خلاف وکلاء برادری کے ساتھ کھڑی ہے،ججز کے تبادلے نظامِ انصاف کو مفلوج کرنے کے مترادف ہیں سینئر ججز کو نظرانداز کرکے جونیئر ججز کی تعیناتی انصاف کے نظام پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ ملک پر دہائیوں سے مسلط سیاسی اشرافیہ عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے درپے ہے، سیاسی اشرافیہ عدالتوں کو بھی سیاست کا اکھاڑا بنا رہی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت کے غیر قانونی فیصلوں کے خلاف وکلاء، صحافی اور سیاستدان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ موجودہ جعلی وفاقی حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا ہے۔ کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں ہے جو جعلی حکومت نے بخشا ہو۔ ہر شعبے میں تباہی پھیری ہے اور سیاست کا نشانہ بنایا ہے۔ عدالتوں کو بھی سیاست کے نذر کیا ہوا ہے ۔

پشاور فلائنگ کلب قومی اثاثہ اور ایک تاریخی اہمیت کا حامل ادارہ ہے, بیرسٹر ڈاکٹرسیف

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر...

Advisor to CM KP Barrister Dr. Muhammad Ali Saif Visits Peshawar Flying Club

"KP Soars High: Barrister Dr. Saif Champions Aviation Revival...