+92-91-0000000

Peshawar

Election Tribunals for Swift Petition Disposal to Dismantle Fake Empire, Says Barrister Dr. Saif

Share This Post

الیکشن ٹریبونلز پٹیشنز جلد نمٹائے تاکہ جعلی سلطنت خود بخود زمین بوس ہو جائے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور: ملک بھر میں دائر الیکشن پٹیشنز جلد ازجلد نمٹانا چاہئے۔مخصوص نشستوں کے بعد ٹریبونلز کے انصاف پر مبنی فیصلوں سے ملکی سیاست کا نقشہ یکسر مختلف ہوسکتا ہے۔جعلی فارم 47 کے ذریعے ملک پر سازشی ٹولہ مسلط کیا گیا ہے۔الیکشن ٹریبونلز سے درخواست ہے کہ پٹیشنز جلد نمٹا کر فارم 45کے مطابق نتائج دیں۔ ٹریبونلز کے شفاف فیصلوں کے بعد جعلی سلطنت خود بخود زمین بوس ہو جائیگی۔ یہ باتیں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے آفس سے جاری ایک بیان میں کہی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جعلی فارم 47 کے ذریعے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ ملک میں فارم 47 کے ذریعے جو تباہی مچی ہے اس میں چیف الیکشن کمشنر کے کردار پر انکوائری ہونی چاہئے۔عدالتی کمیشن کے ذریعے انتخابات میں الیکشن کمیشن کے کردار کی تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکسن کمیشن کے ممبران کے کردار کو عدالتی کمیشن کے ذریعے جانچا جائے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اپنے متنازعہ کردار کی وضاحت دینی پڑے گی۔چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے اثاثوں کی تحقیقات کروائی جائے۔اور ہر ادارے کو ماوراء آئین فیصلوں کا حساب دینا ہوگا۔

اقلیتی نوجوان ہماری قومی شناخت کا فخر ہیں,مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

پشاور:محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا کے...

Minority Youth Are a Source of National Pride, Advisor Information Barrister Saif

Peshawar: A vibrant concluding ceremony of the Minority Youth...

No Formal Negotiations with Federal Government for Imran Khan’s Release, Barrister Saif

Abbottabad: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...