Certified Rejected Incompetent Faisal Karim Kundi Has Nothing to Live in the Media Except Empty Statements, Barrister Dr. Saif
سرٹیفائیڈ مسترد شدہ نااہل فیصل کریم کنڈی کے پاس میڈیا میں زندہ رہنے کے لئے الٹے سیدھے بیانات کے سوا کچھ نہیں ہے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ فیصل کریم کنڈی سرٹیفائیڈ مسترد شدہ اور نااہل ہے،نااہل کنڈی کے پاس میڈیا میں زندہ رہنے کے لئے الٹے سیدھے بیانات کے سوا کچھ نہیں ہے،بونگیاں مارنے سے بہتر ہے کہ گنڈاپور کی طرح عوام کی فلاح کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابات میں عوام نے انکو بری طرح مسترد کیا ہے، تین بار علی امین گنڈاپور سمیت تینوں بھائیوں سے بدترین شکست کھا چکے ہیں، انکی نامزدگی سے صاف ظاہر ہے کہ سازشی ٹولہ صوبے میں سازش اور سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے، تین بار مسترد شدہ آدمی کے منہ سے علی امین گنڈاپور کے خلاف باتیں کرنا اچھا نہیں لگتا ہے،نااہل کنڈی اگر عوامی خدمت کرتے تو عوام انکو باربار مسترد نہ کرتے۔ بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ علی امین کو عوام نے اپنی خدمت کے لئے منتخب کیا ہے لہذا نااہل کنڈی عوام کی خدمت کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش نہ کریں، نااہل کنڈی بیان بازی سے باز آجائیں اور وفاق سے بقایاجات واپس لینے میں گنڈاپور کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ نااہل کنڈی اپنے کرتوتوں سے باز نہ آئے تو عوام انکو گورنر ہاؤس سے بھی باہر پھینک دیں گے۔