Bilawal Zardari’s Family Medical Trips Expose Total Collapse of Health Facilities in Sindh, Barrister Dr. Saif.
سندھ میں صحت کی سہولیات اچھی ہوتی تو بلاوجہ بلال زرداری اور انکا خاندان علاج کے لیے لندن اور امریکہ نہ بھاگتے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور: مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بلاول زرداری کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں صحت کی سہولیات اچھے ہوتے تو بلاوجہ بھٹو اور انکا خاندان علاج کے لیے لندن اور امریکہ نہ بھاگتے۔قومی اسمبلی میں بونگی مارنے سے پہلے انکو تھر کے ہسپتالوں میں سسکتے بچے بھی یاد نہیں آئے۔خیبرپختونخوا میں صحت سہولیات سندھ سے ہزار گناہ بہتر ہے۔صحت کارڈ منصوبے کی وجہ سے سندھی کہتے ہیں کاش ہم خیبر پختونخوا کے باشندے ہوتے۔انہوں نے کہا ہے کہ سندھ کے ہسپتالوں میں وہی پشتون علاج کراتے ہیں جو وہاں بستے ہیں۔ آپکے ہسپتالوں میں بھی ہمارے پشتون خیبر پختونخوا کے صحت کارڈ پر علاج کرواتے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احسان جتانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے ہسپتالوں میں افغانستان اور تاجکستان تک کے رہائشی علاج کرواتے ہیں۔ لیکن ہم نے کبھی احسان نہیں جتایا۔ پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بین القوامی معیار کے مطابق صحت سہولیات دی جارہی ہے۔جبکہ پی آئی سی نے کئی بین القوامی ایورڈز حاصل کئے ہیں۔جبکہ اس کے مقابلے میں سندھ کے ہسپتالوں نے بدترین صحت سہولیات میں بین القوامی ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ کڈنی ڈیزیز سنٹر پشاور میں سندھ اور پنجاب سمیت پورے ملک سے گردوں کے مریض مستفید ہورہے ہیں۔پشاور کے 3 ہسپتال لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سب سے زیادہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹے ہیں۔جبکہ بین القوامی معیار کی ہیلتھ سٹی، بون میرو، لیور ٹرانسپلانٹ اور نیورو سرجری انسٹی ٹیوٹ جیسے اہم منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔