+92-91-0000000

Peshawar

خیبرپختونخوا پولیس کی تاریخ بہادر سپوتوں کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

خیبرپختونخوا پولیس کی تاریخ بہادر سپوتوں کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:صوبائی مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کی تاریخ بہادر سپوتوں کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے،پولیس کے شیر جوان دلیری اور بہادری سے اپنے خون سے تاریخ میں اپنا نام درج کر رہے ہیں۔یوم شہداء کے موقع پراپنے دفتر سے جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یوم شہداء پولیس کے موقع پر جوانوں اور افسران کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مشیر اطلاعات شہداء کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کا شمار بہترین فورسز میں ہوتا ہے،خیبر پختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انتہائی جانفشانی اوردلیری سے مقابلہ کررہی ہے۔مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے ہمیشہ امن اور عوام کی حفاظت کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور آج بھی دہشتگردی کی نئی لہر کے سامنے خیبرپختونخوا پولیس سینہ سپر ہے۔

پشاور فلائنگ کلب قومی اثاثہ اور ایک تاریخی اہمیت کا حامل ادارہ ہے, بیرسٹر ڈاکٹرسیف

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر...

Advisor to CM KP Barrister Dr. Muhammad Ali Saif Visits Peshawar Flying Club

"KP Soars High: Barrister Dr. Saif Champions Aviation Revival...