مینڈیٹ چورسرکار پی ٹی آئی پرلاکھ پابندیاں لگائیں ہم ملک چھوڑنے اور ڈیل کرنے والوں میں سے نہیں ہیں،بیرسٹر سیف

مینڈیٹ چورسرکار پی ٹی آئی پرلاکھ پابندیاں لگائیں ہم ملک چھوڑنے اور ڈیل کرنے والوں میں سے نہیں ہیں،بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگا کر جعلی حکومت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے، مینڈیٹ چورسرکار پی ٹی آئی پرلاکھ پابندیاں لگائیں ہم ملک چھوڑنے اور ڈیل کرنے والوں میں نہیں۔علی بابا 40 چوروں کو پی ٹی آئی کی مقبولیت برداشت نہیں ہو رہی ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ مینڈیٹ چورسرکار پی ٹی آئی پرلاکھ پابندیاں لگائیں ہم ملک چھوڑنے اور ڈیل کرنے والوں میں نہیں، پی ٹی آئی ایک نظریے کا نام ہے اور نظریہ کبھی ختم نہیں ہوتا، عوام کو مشکل حالات میں چھوڑ کر شریف خاندان دو بار ملک سے بھاگ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ 20 ماہ سے پابندیوں اور صعو بتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،ہم اسی ملک میں رہ کر تمام مظالم اور غیر آئینی اقدامات کا مقابلہ کریں گے، ہماری جنگ آئین کی بالادستی اور ملک سے کرپٹ سیاسی ٹولے کے خلاف جاری رہے گی، تاریخ میں پابندیوں سے کبھی بھی کسی سیاسی جماعت یا تحریک کا خاتمہ نہیں ہوا۔بیرسٹرسیف نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے کا شمار جعلی سرکار کے سب بڑے احمقانہ فیصلوں میں ہوگا،سیاسی رہنما، کارکنوں اور میڈیا پر پابندی لگانا مسلم لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، پابندی لگانے سے سیاسی جماعت کا خاتمہ ممکن نہیں،پی ٹی آئی پر پابندی لگا کر جعلی حکومت اپنے پائوں پر کلہاڑی مار رہی ہے،علی بابا 40 چوروں کو پی ٹی آئی کی مقبولیت برداشت نہیں ہو رہی ہے ۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *