وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بنوں صورتحال کی خود نگرانی کررہے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بنوں صورتحال کی خود نگرانی کررہے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

         پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بنوں صورتحال کی خود نگرانی کررہے ہیں، وزیراعلیٰ بنوں انتظامیہ اور ذمہ داران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، صوبائی حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت صورتحال قابو میں ہے، افسوسناک واقعہ کے فوری بعد وزیر اعلیٰ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ، سیاسی اور سماجی عمائدین پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا گیا تھا، جرگے کی تشکیل کے بعد صورتحال قابو میں لائی گئی اور امن بحال ہوا، جرگے نے امن کی بحالی میں قابل تحسین کردار ادا کیا،جرگے کی کوششوں سے صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ سیاسی و سماجی عمائدین اور انتظامیہ پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی جا رہی ہے۔، کمیٹی دیرپا امن اور آئندہ ایسے واقعات کے تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات پر مبنی لائحہ عمل تیار کرے گی، امن و امان کے معاملے میں عوام کی مشاورت سے تمام اقدامات کئے جائینگے،وزیراعلیٰ نے واقعہ کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا بھی اعلان کیا ہے، کمیشن شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریگا، رپورٹ کو پبلک کیا جائیگا اور ذمہ داران کے کردار کا تعین کرکے قانونی کاروائی کی جائیگی، بدقسمتی سے ناخوشگور واقعہ بنوں کینٹ میں گذشتہ دنوں خودکش دھماکے والی حساس جگہ پر رونما ہوا، حساس مقامات پر عموماً سیکورٹی ہائی الرٹ رہتی ہے، خودکش حملے میں فوجی جوان اور شہری شہید ہوئے تھے، اس مقام کی حساس نوعیت بھی کل کے ناخوشگوار واقعہ کی ایک وجہ بنی، موجودہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر عوام سے انتہائی احتیاط سے کام لینے کی درخواست ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عوام دشمن عناصر حالات خراب کرنے کی تاک میں بیٹھے ہیں،ملک دشمن عناصر کو امن خراب کرنے کا موقع نہیں دینا چاہئے، کمیشن کی رپورٹ میں ذمہ داروں کی نشاندہی ہوجائیگی۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ سے قبل افواہوں اور بلا تصدیق  الزامات سے اجتناب کرنا چاہیئے، اس سلسلے میں عوام سے پرامن رہنے اور کسی قسم  کے منفی پروپیگنڈے سے محتاط رہنے کی درخواست ہے۔مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ بلا تصدیق بیانات ااور الزامات سے گریز اور منفی افواہوں کے خطرے سے آگاہ رہنا چاہئے،جذبات میں ملک اور عوام دشمن عناصر کو فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دینا چاہئے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *