خواجہ آصف ملکی سیاست کی پھپھے کٹنی بن چکا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

خواجہ آصف ملکی سیاست کی پھپھے کٹنی بن چکا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

         پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ خواجہ آصف ملکی سیاست کی پھپھے کٹنی بن چکا ہے جو ہر وقت زہریلے لہجے میں اپنا بغض نکالتا رہتا ہے،خیبر پختونخوا حکومت پر دہشت گردی کی ذمہ داری ڈالنا وفاقی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض میں ناکامی دوسروں کے سر ڈالنا وفاقی حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے،اگر یہ جنگ صوبوں نے ہی لڑنی ہے تو آپ کیا تبرک بانٹنے کیلئے وزیر دفاع بنے بیٹھے ہیں،دہشت گردی کی حالیہ لہر کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے عوام کا خون بہہ رہا ہے، خیبر پختونخوا لہو لہان ہے لیکن یہ شخص پشتونوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ایک اچھا سیاستدان ہمدرد رہنما بن کر اپنی عوام کے زخموں کیلئے مرہم بن کر ان کے دکھوں کا مداوا کرنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ خواجہ آصف کے بے ہودہ بیانات شہداء کے لواحقین کی دل آزاری کا موجب بن رہے ہیں۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *