+92-91-0000000

Peshawar

مولانا فضل الرحمان کو جعلی حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرنا چاہئے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

مولانا فضل الرحمان کو جعلی حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرنا چاہئے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کی موجودگی میں شفاف الیکشن کا انعقاد ناممکن ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو جعلی حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرنا چاہیئے۔ پہلے الیکشن کے لئے سازگار ماحول بنانا ہو گا۔ جعلی فارم 47 حکومت کو زمین بوس کرنے میں ہی ملک کی عافیت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ نے کہا کہ الیکشن کے نتائج فارم 47 کے ذریعے سبوتاژ کئے گئے ہیں۔ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو آئین شکنی کی قرار واقعی سزا دینی چاہئیے۔ فارم 47 کے سازشی ٹولے کو بھی سخت سزا دینا ہوگا۔ بیرسٹر سیف۔ موجودہ مینڈیٹ چور حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں پھنسایا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی کارکنان کی رہائی کے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے الیکشن بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بغیر ادھورے اور ناقابل قبول ہوں گے۔ جعلی فارم 47 حکومت نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ سازشی ٹولے کو مینڈیٹ چوری کا حساب دینا ہوگا۔

Barrister Dr. Saif Slams Federal Government Over PTI Candidate Disqualifications

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...

نااہل حکومت، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...

August 5 Will Be a Major Surprise for the Illegitimate Government, Barrister Dr. Saif

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...

  پانچ اگست جعلی حکومت کے لیے ایک بڑا سرپرائز کا دن ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف 

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ...