+92-91-0000000

Peshawar

عمران خان سے خیبر پختونخوا کی قیادت کو ملاقات سے روکنا نہ صرف لاقانونیت بلکہ بغض کی انتہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے عمران خان سے خیبر پختونخوا کی قیادت کو ملاقات سے روکنا نہ صرف لاقانونیت بلکہ بغض کی انتہا ہے ،خیبر پختونخوا کی حکومت نے عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو چلانا ہے۔ جعلی حکومت نہیں چاہتی کہ خیبر پختونخوا عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے۔جعلی وفاقی اور پنجاب حکومتیں حسد اور بغض کی آگ سے باہر نکلیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کے خلاف بغض میں جعلی حکومت انصاف کا جنازہ نکال رہی ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں برتائوانسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ دونوں کو بنیادی انسانی حقوق اور دیگر سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔