+92-91-0000000

Peshawar

وفاق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بارے میں دوغلی پالیسی ترک کرے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاق سے کہا ہے کہ وہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بارے میں دوغلی پالیسی ترک کرے، مریم نواز کو بیرونی دوروں کی اجازت دینا اور علی امین خان گنڈاپور کو افغانستان سے بات چیت سے روکنا کھلا تضاد ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جس طرح وزیراعلیٰ پنجاب کو بیرونی دوروں کی اجازت ہے، اسی طرح خیبر پختونخوا کو بھی افغانستان کے ساتھ رابطہ کاری کا پورا حق حاصل ہے،ہمارے صوبے کے عوام امن چاہتے ہیں اور اس کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے خیبر پختونخوا میں امن و امان کا مسئلہ براہِ راست افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہوا ہے، ہم نے افغانستان سے مذاکرات کے لیے باقاعدہ ٹی او آرز وفاق کو بھیجے تھے،ان ٹی او آرز پر اب تک وفاق نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے امن و امان کے قیام کے لیے قبائلی اضلاع میں جرگے بھی تشکیل دیے ہیں اور ان قبائلی جرگوں کے بعد ایک گرینڈ جرگہ بھی منعقد کیا جائے گا جو امن کے لیے اپنی سفارشات مرتب کرے گا۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت ضم اضلاع سمیت پورے خیبر پختون خوا میں امن امان کے قیام کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے تاہم اس سلسلے میں وفاق کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف خیبر پختون خوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے جسکے لئے وفاق کو خیبر پختون خوا کا ساتھ ہوگا نہ کہ سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھے۔

Federal Government Must Reconsider Policy on War Against Terrorism, Barrister Dr. Saif

Peshawar: Advisor to the Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa on...

وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظرِ ثانی کرے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...