پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے سینئر صحافی فاروق فراق کی رہائشگاہ پر جاکر ان کے بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اور وہ خود لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔