+92-91-0000000

Peshawar

پولی گراف ٹیسٹ بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں کی کرنی چاہئے, بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پاک-بھارت کشیدگی پر خاموشی اختیار کرنے والے نواز شریف کا سب سے پہلے پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہیے۔ مشیر اطلاعات

عمران خان کے باہر ممالک نہ جائدادیں ہیں اور نہ ہی کوئی اور اثاثے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پولی گراف ٹیسٹ ان تمام افراد کا ہونا چاہیے جن کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں۔ عمران خان کی نہ کوئی بیرون ملک جائیداد ہے اور نہ ہی کوئی اثاثے ہیں۔ سپریم کورٹ پہلے ہی عمران خان کو صادق و امین قرار دے چکی ہے۔ اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی پر خاموشی اختیار کرنے والے نواز شریف کا پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہیے۔بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ عوام نے عمران خان اور شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ 8 فروری 2024 کو کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت جعلی مینڈیٹ پر اقتدار میں آ کر عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کیسے کر سکتی ہے۔ یہ حکومت تو پولی گراف ٹیسٹ کے نتائج بھی جعلی بنا سکتی ہے۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات بنانے والوں کا بھی پولی گراف ٹیسٹ کیا جائے، تاکہ تمام جھوٹ اور سازشیں بے نقاب ہوں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جعلی راجکماری مریم نواز سمیت پورے شریف خاندان کا پولی گراف ٹیسٹ ہونا چاہیے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ ملک پر مسلط مافیا قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ جعلی مینڈیٹ پر اقتدار میں بیٹھ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائی جارہی ہیں انکو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ جعلی حکومت پولی گرافکس ٹسٹ کے پروپیگنڈوں کے ذریعے عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی ہے۔ عوام نے مینڈیٹ عمران خان کو دیا ہے

اقلیتی نوجوان ہماری قومی شناخت کا فخر ہیں,مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

پشاور:محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا کے...

Minority Youth Are a Source of National Pride, Advisor Information Barrister Saif

Peshawar: A vibrant concluding ceremony of the Minority Youth...

No Formal Negotiations with Federal Government for Imran Khan’s Release, Barrister Saif

Abbottabad: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...