+92-91-0000000

Peshawar

نہروں کے معاملے پر سیاست سے گریز کرتے ہوئے ملک کے چھوٹے صوبوں کے مفادات کا خاص خیال رکھنا چاہئے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ نہروں کے معاملے پر سیاست سے گریز کرتے ہوئے ملک کے چھوٹے صوبوں کے مفادات کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ نہروں کے معاملے پر دو سیاسی ڈرامہ باز پارٹیوں کی نورا کشتی فی الحال ختم ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں خیبر پختونخوا کے چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال منصوبے کو نئے نہری منصوبوں سے نتھی کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔ چشمہ رائٹ بینک کینال (لفٹ کم گریویٹی منصوبہ کی منظوری 1991 میں مشترکہ مفادات کونسل نے دی تھی اور مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں تینوں صوبوں میں نہریں نکالی گئیں تاہم خیبر پختونخوا میں تاحال اس منصوبے پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، خیبر پختونخوا نے 35 فیصد فنڈنگ کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ نہروں کے نئے تنازعے میں چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے کو متنازعہ بنانے کی بھرپور مخالفت کی جائے گی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خیبر پختونخوا کو محرومی کا شکار بنایا ہے۔ یہ منصوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کی لاکھوں ایکڑ بنجر زمین کو آباد کرنے کا ذریعہ بنے گا۔

Barrister Dr. Saif Slams Federal Government Over PTI Candidate Disqualifications

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...

نااہل حکومت، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...

August 5 Will Be a Major Surprise for the Illegitimate Government, Barrister Dr. Saif

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...

  پانچ اگست جعلی حکومت کے لیے ایک بڑا سرپرائز کا دن ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف 

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ...