+92-91-0000000

Peshawar

ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے جبکہ جعلی وفاقی حکومت خوابِ غفلت میں پڑی ہوئی ہے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے جبکہ جعلی وفاقی حکومت خوابِ غفلت میں پڑی ہوئی ہے، جعلی وفاقی حکومت نہ سفارتی سطح پر کوئی مؤثر قدم اٹھا رہی ہے اور نہ اندرونی سطح پر کوئی حکمتِ عملی اپنا رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی وفاقی حکومت دہشت گردی کا ذمہ دار افغانستان کو سمجھتی ہے مگر سفارتی سطح پر ان سے بات چیت کے لیے تیار نہیں، افغانستان سے مذاکرات کے لیے بھیجے گئے ہمارے ٹی او آرز کا بھی تاحال کوئی جواب نہیں آیا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ نہ وفاقی حکومت خود افغانستان سے مذاکرات کر رہی ہے اور نہ ہمیں کرنے دے رہی ہے جبکہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے جبکہ جعلی وزیراعظم شہباز شریف ہاتھ پر ہاتھ دھرے تماشائی بنے بیٹھے ہیں، جعلی وفاقی حکومت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت کو صرف پنجاب کو ہی پاکستان نہیں سمجھنا چاہیے،دہشت گردی کے حوالے سے اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ آگ پنجاب اور سندھ تک بھی پھیل سکتی ہے۔

اقلیتی نوجوان ہماری قومی شناخت کا فخر ہیں,مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

پشاور:محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا کے...

Minority Youth Are a Source of National Pride, Advisor Information Barrister Saif

Peshawar: A vibrant concluding ceremony of the Minority Youth...

No Formal Negotiations with Federal Government for Imran Khan’s Release, Barrister Saif

Abbottabad: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...