+92-91-0000000

Peshawar

خیبر پختونخوا حکومت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع ہونے کے بعد مخالفین کی چیخیں نکل رہی ہے,بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

Share This Post

پشاور: مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جب سے خیبر پختونخوا کی سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع ہوئی ہے تب سے مخالفین کی چیخیں نکل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع ہونے کے بعد جعلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اپنے دفتر سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مخالفین ہماری کارکردگی رپورٹ پر بے جا تنقید کرکے خود کو تسلی دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومتوں کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں اسی لیے وہ خیبر پختونخوا کی کارکردگی رپورٹ پر تنقید کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے اخبارات میں اپنی تصاویر کی نمائش کر رہے ہیں، اگر شریف خاندان کی کوئی کارکردگی ہوتی تو انہیں فارم 47 کے ذریعے حکومت نہ بنانی پڑتی۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر خیبر پختونخوا میں تیسری بار حکومت میں آئی ہے جبکہ اپنی ناقص کارکردگی کے باعث نواز شریف اور مریم نواز اپنی نشستیں ہار چکے تھے، اگر فارم 47 کا سہارا نہ لیا جاتا تو آج باپ بیٹی دوبارہ لندن میں ہوتے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کا صحت کارڈ منصوبہ مخالفین کو کھٹک رہا ہے، مخالفین اشتہارات کے بجائے حقیقی عوامی فلاحی منصوبے شروع کریں،حقیقی کارکردگی خود بولتی ہے اسے لمبے لمبے اشتہارات کی ضرورت نہیں پڑتی، ہمیں خوشی ہوگی اگر دیگر صوبے بھی صحت کارڈ منصوبہ متعارف کرائیں۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ عوام صرف اشتہارات پر دھوکہ نہیں کھاتی ہے بلکہ عوام ترقی کے حقیقی سفر کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرتی ہے۔ شریف خاندان نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے علاوہ اب تک کچھ نہیں کیا ہے یہی وجہ ہے کہ 8 فروری الیکشن میں انکو بری طرح شکست کا سامنا ہوا تاہم فارم 47 پر جعلی حکومت بناکر ملک کو ایک بار پھر تاریکیوں ڈبویا گیاہے۔

اقلیتی نوجوان ہماری قومی شناخت کا فخر ہیں,مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

پشاور:محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا کے...

Minority Youth Are a Source of National Pride, Advisor Information Barrister Saif

Peshawar: A vibrant concluding ceremony of the Minority Youth...

No Formal Negotiations with Federal Government for Imran Khan’s Release, Barrister Saif

Abbottabad: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...