+92-91-0000000

Peshawar

صوبائی حکومت صحافیوں کو درکار سہولیات اور وسائل فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے جمعہ کے روز ضلع صوابی پریس کلب (ایس پی سی) کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔ تقریب میں محکمہ اطلاعات کے ایڈیشنل سیکریٹری محمد حیات شاہ، ڈائریکٹر جنرل سلیم خان اور نومنتخب کابینہ کے اراکین سمیت صحافیوں نے شرکت کی۔نومنتخب کابینہ میں صدر جلیل احمد خان، سینئر نائب صدر شوکت علی انجم، نائب صدر محمد ایوب، جنرل سیکریٹری مقدّم خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد عادل، جوائنٹ سیکریٹری عارف شاہ، اور فنانس سیکریٹری محمد اقبال شامل ہیں۔ اس موقع پراپنے خطاب میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے صوبائی حکومت کی جانب سے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت صحافیوں کو درکار سہولیات اور وسائل فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں وقار اور دیانت داری کے ساتھ انجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں اور پریس کلبوں کو درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ صحافتی برادری اور جمہوری ادارے مضبوط ہوں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے صحافیوں کے معاشرتی کردار پر زور دیتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی مسائل کو ذمہ داری سے اجاگر کریں اور اپنی رپورٹنگ میں حقائق پر مبنی صحافت کو ترجیح دیں تاکہ سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے اور غلط معلومات و منفی بیانیے کا سدباب کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو عوامی توقعات کے مطابق کام کرنا چاہیے اور حکومت و عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہیے۔مزید برآں، بریسٹر ڈاکٹر سیف نے نو منتخب کابینہ کو یقین دلایا کہ حکومت صوابی پریس کلب کے لیے میڈیا کالونی کے قیام اور ایک مستقل عمارت کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے گی۔ تقریب کے دوران صوابی پریس کلب کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کو صحافیوں کو درپیش چیلنجز، بالخصوص پریس کلب کی مستقل عمارت کے حصول اور حکومتی گرانٹ کے مسائل سے آگاہ کیا۔تقریب کے اختتام پر، صوابی پریس کلب کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے صحافی برادری کے لیے ڈاکٹر سیف کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔

اقلیتی نوجوان ہماری قومی شناخت کا فخر ہیں,مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

پشاور:محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا کے...

Minority Youth Are a Source of National Pride, Advisor Information Barrister Saif

Peshawar: A vibrant concluding ceremony of the Minority Youth...

No Formal Negotiations with Federal Government for Imran Khan’s Release, Barrister Saif

Abbottabad: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...