پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے لاہور کے گرین لائن منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سڑک کو چونا لگانے کی بجائے قومی خزانے کو چونا لگا دیا ہے۔ لاہور کا گرین لائن منصوبہ نااہل وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے تمام منصوبوں کی عکاسی کرتا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پہلی بارش نے ہی بائیکرز کے لیے بنائے گئے کروڑوں روپے کے منصوبے کا پول کھول دیا ہے۔ مریم نواز کو معیاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے علی امین گنڈا پور سے خصوصی تربیت لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کام سے زیادہ کمیشن لینا شریف خاندان کا پرانا وطیرہ ہے۔ صرف ٹک ٹاک بنانے کی غرض سے بنائے گئے منصوبوں کا یہی حال ہوتا ہے۔ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ جعلی وزیراعلی مریم نواز اپنی نااہلی کی نذر کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام منصوبے جعلی وزیرِ اعلیٰ کی طرح جعلی ثابت ہو رہے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ لاہور گرین لین منصوبے سے واضح ہوگیا ہے کہ نااہل وزیراعلی مریم نواز کے تمام منصوبے جعلی ہیں جن کا مقصد صرف اور صرف کمیشن بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ اپنی نااہلی کیوجہ ضائع کررہی ہیں اور قومی وسائل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہیں۔ مریم نواز عوام کے پیسوں کو غیر معیاری منصوبوں پر ضائع نہ کریں۔