Maryam Nawaz Should Inflict as Much Cruelty as She Can Endure Tomorrow, Says Barrister Dr. Saif
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا پنجاب میں منتحب اراکین کے گھروں پر کریک ڈاؤن پر ردعمل
راج کماری اتنا ظلم کریں کہ کل خود بھی برداشت کرسکیں، اس دفعہ پلیٹلیس گرنے کے بہانے جانے نہیں دیا جائے گا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیمشیربرائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں منتخب اراکین کے گھروں پر کریک ڈاون قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ راج کماری اتنا ظلم کریں کہ کل خود بھی برداشت کرسکیں۔ کیونکہ اس دفعہ پلٹلیس گرنے کے بہانے ا نہیں جانے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پولیس کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کررہی ہے اور اپنی انا کی تسکین کے لئے بنیادی انسانی حقوق پامال کررہی ہے۔اس کے علاوہ عمران خان کی رہائی کے خوف سے سازشی ٹولے کے اوسان خطا ہو گئے ہیں۔ اس لیے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ مگر ہم ان پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن ان پکڑ دھکڑ سے دبنے والے نہیں۔ ماضی قریب میں بھی ہم نے ثابت کیا اور مستقبل میں بھی ثابت کریں گے۔ کیونکہ تحریک انصاف عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔ مسلم لیگ ن جب بھی حکومت میں آتی ہے تو ان کی جعلی حکومت کسانوں، صحافیوں، سیاسی کارکنوں اور عوام کے خلاف مسلسل ظلم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں۔ اور جب ان کی حکومت ختم ہو جاتی ہیں تو ان کے پلیٹلیٹس گرنا شروع ہو جاتے ہیں اور ملک سے راہ فرار اختیار کرلیتے ہیں۔ لیکن عمران خان اور ان کے سپاہی نہ ملک چھوڑتے ہیں اور نہ ظلم کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں۔