Defamation Law in Punjab is Anti-Human, Says Barrister Dr. Saif
پنجاب میں ہتک عزت انسان دشمن قانون ہے، چچا وفاق میں اور بھتیجی پنجاب میں کالے قوانین لاگو کررہی ہے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاو:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہتک عزت انسان دشمن قانون ہے، چچا وفاق میں اور بھتیجی پنجاب میں کالے قوانین لاگو کررہی ہے، شریف فیملی ملک کو بنانا ریپبلک بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس انسان دشمن قانون کا راستہ روکنے کے لئے صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ راج کماری انتظامیہ،آئین وقانون کو روند رہی ہے، جعلی فارم 47 حکومت جعلی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے،جعلی حکومت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔