پشاور: مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوابیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو خصوصی پیکج کے تحت معاوضوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر معاوضہ کا پیکج ڈبل کردیا گیا ہے، خصوصی پیکج کے تحت جاں بحق افراد کے معاوضے کا پیکج 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نےمزید کہا کہ معاوضوں کی ادائیگی کے لیے تمام اضلاع کو 85 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ نے سوات کےسیلاب متاثرین میں گزشتہ روز معاوضوں کے چیکس تقسیم کیے ہیں، آج سے باضابطہ طور پر تمام متاثرہ اضلاع میں معاوضوں کے چیکس کی تقسیم شروع ہو جائے گی، مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خود متاثرہ اضلاع کے دورے کر رہے ہیں،صوبے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس لئےعوام سے اپیل ہے کہ ندی نالوں سے دور رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے رونما ہونے کی اطلاع 1700 پر دی جائے