+92-91-0000000

Peshawar

گورننس گیپ” کا بیان جعلی وفاقی حکومت کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیراطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ گورننس گیپ” کا بیان جعلی وفاقی حکومت کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے وفاق میں چچا اور پنجاب میں بھتیجی نے بیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کیے ہیں وفاق کی افغانستان کے ساتھ سردمہری نے بھی پورے خطے کے امن کو سبوتاژ کیا ہے، افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا براہ راست اثر خیبر پختون خوا اور پورے ملک پر پڑ رہا ہے، جعلی حکومت کا ملک میں بیڈ گورننس، دہشت گردی کو فروغ دینے کا سبب بن رہی ہیبیرسٹر ڈاکٹر سیف نیمزید کہا کہ وفاق خیبر پختونخوا کے فنڈز روک کر صوبے میں بھی بیڈ گورننس کو فروغ دینے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے، اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرنا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف صوبے کی مدد نہ کرنا وفاقی حکومت کی بے حسی کی انتہا ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کا محض تماشا دیکھ رہی ہے۔