گورنر خیبر پختونخوا دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن پرغیر ضروری سوالات اٹھا کر کنفیوژن پیدا کررہے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

گورنر خیبر پختونخوا دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن پرغیر ضروری سوالات اٹھا کر کنفیوژن پیدا کررہے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن پر غیر ضروری سوالات اٹھا کر کنفیوژن پیدا کررہے ہیں، فارغ بیٹھے گورنر آپریشن اور دہشتگردی جیسے اہم قومی مسائل پر سیاست سے گریز کریں، وزیر اعلیٰ کے خلاف بیانات داغ کر گورنر اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، استعفیٰ وزیر اعلیٰ کو نہیں بلکہ فارغ بیٹھے گورنر کو دیناچاہیے، گورنر ملک کے خزانے پر ایک بڑا بوجھ ہے اورگورنر کو گاڑیاں اور مراعات سرکاری خزانے سے مل رہی ہیں لیکن یہ کوئی کام نہیں کررہا، گورنر اہم قومی معاملات پر گمراہ کن بیانات دے کر غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں، فارغ بیٹھنے کی وجہ سے گورنر کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں اس لیے الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں، گورنر اپنی ذہنی حالت کا برقت علاج کرکے اپنے آپ پر رحم کریں، گورنر وفاق میں بیٹھے مینڈیٹ چوروں کی لیپا پوتی کرنا بند کریں۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *