+92-91-0000000

Peshawar

کربلا کا واقعہ حق اور سچائی کی سب سے بڑی مثال ہے,بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کربلا کا واقعہ حق اور سچائی کی سب سے بڑی مثال ہے۔کربلا ہمیں سکھاتا ہے کہ حق کے لیے سر کٹایا جا سکتا ہے، مگر جھکایا نہیں جا سکتا۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کربلا ہر دور میں یزیدیت کے سامنے ڈٹ جانے کا سبق دیتا ہے۔ کوفہ کے لوگ بخوبی جانتے تھے کہ امام حسین حق پر ہیں مگر یزید کے خوف سے امام حسین کی مدد نہیں کی اور بعد میں پچھتاتے رہے۔ بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے کہ وقت پر یزیدیت کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام حسینؑ نے باطل کے سامنے نہ جھک کر سچائی کی لاج رکھی اور قیامت تک کے لیے حق کی پہچان بن گئے۔کربلا کی زمین گواہ ہے کہ حق کے راستے پر چلنے والے کبھی تنہا نہیں ہوتے، ان کے ساتھ خدا ہوتا ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کربلا سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ سچ کی راہ اگرچہ مشکل ہے، مگر یہی راہ کامیابی کی ہے۔یزید کے ظلم کے مقابل امام حسینؑ کا قیام اس بات کی دلیل ہے کہ حق پر ڈٹے رہنے والا کبھی ناکام نہیں ہوتا۔کربلا ہمیں بتاتا ہے کہ اگر سچائی کے لیے قربانی دینی پڑے، تو وہی قربانی تاریخ کا روشن باب بن جاتی ہے۔