+92-91-0000000

Peshawar

چشمہ رائٹ بینک لفٹ کنال منصوبے کو سندھ اسمبلی کی قرارداد میں شامل کرنا قابل مذمت ہے۔بیرسٹر ڈاکٹرسیف

Share This Post

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے سندھ اسمبلی میں مجوزہ نہروں کے خلاف پیش کی گئی قرارداد میں چشمہ رائٹ بینک کینال (لفٹ کم گریویٹی) کو شامل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو اس قرارداد سے فوری طور پر خارج کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ چشمہ رائٹ بینک لفٹ کم گریویٹی کنال پراجیکٹ کی منظوری 1991 میں دی گئی تھی، جب چاروں صوبوں کے لیے نہریں نکالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ان تمام نہروں کی فنڈنگ وفاق کے ذمے تھی۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں نہریں نکالی گئیں، مگر خیبر پختونخوا کو آج تک اس کا حق نہیں دیا گیا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ سندھ حکومت چشمہ رائٹ بینک کنال کے معاملے میں مداخلت سے باز رہے اور اپنا مقدمہ وفاق اور پنجاب کے ساتھ لڑے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اس منصوبے کے لیے 35 فیصد فنڈ فراہم کرنے کی پیش کش بھی کی ہے، اس کے باوجود یہ منصوبہ تاحال تاخیر کا شکار ہے، جو صوبے کے ساتھ ناانصافی ہے

اقلیتی نوجوان ہماری قومی شناخت کا فخر ہیں,مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

پشاور:محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا کے...

Minority Youth Are a Source of National Pride, Advisor Information Barrister Saif

Peshawar: A vibrant concluding ceremony of the Minority Youth...

No Formal Negotiations with Federal Government for Imran Khan’s Release, Barrister Saif

Abbottabad: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...