+92-91-0000000

Peshawar

چترال کے صحافیوں نے مثبت اور عملی کردار قابل ستائش ہے انہوں نے ہمیشہ گڈ گورننس کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

 

پشاور: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ضلع لوئر چترال پریس کلب کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر انہوں نے صوبائی حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزاد اور سازگار صحافتی ماحول کے فروغ، صحافیوں کی فلاح و بہبود، ترقی، اور صحافتی معیار کو بلند کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اس امید کا اظہار کیا کہ چترال کی صحافتی برادری اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سماجی مسائل کے حوالے سے آگاہی پیدا کرے گی اور ترقیاتی مقاصد کے حصول میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے چترال کے صحافیوں کے مثبت اور عملی کردار کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے ہمیشہ گڈ گورننس کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختص فنڈز کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جانا چاہیے، تاکہ صحافتی معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے اور میڈیا کے پیشہ ور افراد کی استعدادِ کار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔اس موقع پر چترال پریس کلب کے صدر نے صوبائی حکومت کی جانب سے صحافیوں کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے مشیرِ اطلاعات کو ضلع چترال کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔تقریب میں سیکرٹری اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبر پختونخوا، ارشد خان، اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، سلیم خان بھی شریک تھے۔

“Shameful Sycophancy”: KP Advisor Slams Shehbaz for Nominating Trump for Nobel Peace Prize

Barrister Dr. Saif condemns PM's "subservient diplomacy," calls it...

شہباز شریف کی خوشامدانہ پالیسی ملکی و قومی مفادات کے منافی ہے, بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ...

“No Budget Without Imran’s Approval”: KP Government Draws Line in the Sand

Barrister Dr. Saif warns federal government against "conspiracies" as...

عمران خان سے مشاورت کے بغیر صوبائی بجٹ منظور نہیں ہوگا,بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر...