+92-91-0000000

Peshawar

پنجاب کے غریب عوام کا پیسہ اشتہاروں پر لٹایا جا رہا ہے، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے،بیرسٹر ڈاکٹرسیف

Share This Post

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے غریب عوام کا پیسہ اشتہاروں پر لٹایا جا رہا ہے، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔سوال یہ ہے کہ پنجاب میں کیا مہنگائی اور بے روزگاری ختم ہو چکی ہے وہ کون سی کارکردگی ہے جس کی تشہیر کی جا رہی ہے، پیکا کالے قانون کے بعد عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے اخبارات اشتہارات میں بدل دئیے گئے ہیں، اخبار میں اب خبر نہیں اشتہار شائع ہونگے، بتایا جائے کتنے پیسے ایک فرد کی تشہیر پر خرچ ہوئے ہیں، یہ بھی تحقیقات ہونی چاہیے کہ سرکاری پیسہ کیوں لٹایا گیا، ذمہ داروں سے یہ پیسہ وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرایا جائے،انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں غیر منتخب حکومتوں کی کارکردگی اشتہاری ڈرامہ بازی تک محدود ہے، عوام کو نظر آ رہی ہے نہ انہیں محسوس ہو رہی ہے، مریم نواز شریف کی ”سرکاری پروموشن” کا مزاحیہ اشتہار فرسٹریشن کی انتہا ہے، عوام کا لیڈر بننے کے شوق میں یہ کردار مذاق بن چکے ہیں، سرکاری اشتہاروں کے ذریعے عوام کا پیسہ”دو غیر سیاسی بچوں ” کو زبردستی لیڈر بنانے پر لٹانا بدقسمتی ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم نہ ہوتی تو شاید عدلیہ قومی وسائل کی لوٹ مار اور اپنے حکم کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیتی۔

“Education Without Discrimination”: KP Distributes Rs. 61 Million in Scholarships to Minority Students

Barrister Dr. Saif reaffirms PTI's commitment to inclusive development...

“Heal Punjab Before Lecturing KP”: Barrister Dr. Saif Slams Maryam Over Pakpattan Child Deaths

KP Advisor exposes Punjab's healthcare collapse as 20 children...

سوات کے قدرتی آفت پر سیاست کرنے والی مریم نواز پنجاب کے ہسپتالوں پر بھی توجہ دیں،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر...