+92-91-0000000

Peshawar

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ایم ایل ون پر بیان کو ”خدا حافظ چین” کا سرکاری اعلان قرار دے دیا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ایم ایل ون پر بیان کو ”خدا حافظ چین” کا سرکاری اعلان قرار دے دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے نے چین کو لال جھنڈی دکھا دی ہے،حنیف عباسی نے ایم ایل ون خود بنانے کا بیان دے کر چین کو کیا پیغام دیا ہے?،یہ بیان چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع کے باوجود دیا ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ اسحاق ڈار کے منفی بیان کے بعد حنیف عباسی کا بیان چین پاکستان تعلقات پر ایک اور خود کش حملہ ہے،شہباز حکومت افغانستان کے بعد اب چین کے ساتھ تعلقات بھی خراب کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیر ریلوے کا مائنس چین ایم ایل ون بنانے کا اعلان پالیسی شفٹ کا اعلان ہے،فارن آفس اس بیان کی وضاحت نہیں کرتا تو اسے سرکاری پالیسی سمجھا جائے گا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی وی ملازمین کو پندھوریں روزے اور 16 تاریخ تک تنخواہیں نہ دے سکنے والی حکومت ایم ایل ون ایفی ڈرین کی آمدن سے بنائے گی؟،لگتا ہے کہ وزیر موصوف نے ایفی ڈرین کے زیر اثر بیان دیا ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے گزشتہ دنوں راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر حنیف عباسی کی میڈیا ٹاک کا کلپ بھی شئیر کر دیا ہے۔

اقلیتی نوجوان ہماری قومی شناخت کا فخر ہیں,مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

پشاور:محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا کے...

Minority Youth Are a Source of National Pride, Advisor Information Barrister Saif

Peshawar: A vibrant concluding ceremony of the Minority Youth...

No Formal Negotiations with Federal Government for Imran Khan’s Release, Barrister Saif

Abbottabad: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...