+92-91-0000000

Peshawar

وفاقی وزراء خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کی بجائے آئی پی پی پیز کے مہنگے معاہدوں پر قوم کو جواب دیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

وفاقی وزراء خیبر پختون خوا حکومت پر تنقید کی بجائے آئی پی پی پیز کے مہنگے معاہدوں پر قوم کو جواب دیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور: صوبائی مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء ومشیران خیبر پختون خوا حکومت پر تنقید کے ذریعے وفاق کی بدترین کارکردگی چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کی خیبر پختون خوا حکومت پر تنقید بالکل ایسی ہے کہ جیسے چھلنی لوٹے سے کہے تم میں سراخ ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء خیبر پختون خوا حکومت پر تنقید کی بجائے آئی پی پی پیز کے مہنگے معاہدوں پر قوم کو جواب دیں کیونکہ جعلی حکومت آئی پی پی پیز کے مہنگے معاہدوں کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہی ہے، لوڈشیڈنگ اور بجلی بلوں نے عوام کا جینا محال کیا ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے حوالے سے کہا کہ وفاقی وزراء کی خدمت میں عرض ہے کہ دہشت گردی کراس بارڈر مسئلہ ہے اور بارڈر کا انتظام وانصرام وفاق کی ذمہ داری ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں بارشوں نے تباہی مچا دی اوربڑے میاں خاندان سمیت مری میں گھوم رہے ہیں، عوامی خدمت کے بجائے مینڈیٹ چوروں نے اقتدار میں آکر صرف بیرون ملک اثاثے بنانے کوہی ترجیح دی ہے، وفاقی وزراء کو اگر عوام کی فکر ہے تو صحت کارڈ جیسا منصوبہ شروع کرنے کی ہمت کریں۔مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 11 سال اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے خیبر پختونخوا سے تمام پارٹیوں کا صفایا کردیا ہے۔

Barrister Dr. Saif Slams Federal Government Over PTI Candidate Disqualifications

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...

نااہل حکومت، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...

August 5 Will Be a Major Surprise for the Illegitimate Government, Barrister Dr. Saif

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...