+92-91-0000000

Peshawar

وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کے بغض اور حسد نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کے بغض اور حسد نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور: وزیر اعلی علی امین گنڈاپور، گورنر کے اعصاب پر سوار ہیں، وزیر اعلی کے بغض اور حسد نے گورنر کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے سارے مسائل علی امین گنڈاپور حل کررہے ہیں تو پھر گورنر کس مرض کی دوا ہے گورنر اگر واقعی مخلص ہے تو وفاق سے صوبے کے بقایاجات وصولی میں کردار ادا کریں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور، گورنر کے اعصاب پر سوار ہیں، وزیر اعلی کے بغض اور حسد نے گورنر کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے۔گورنر اس وقت صوبے کے ایک غدار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سارے مسائل علی امین گنڈاپور حل کررہے ہیں تو پھر گورنر کس مرض کی دوا ہے، گورنر بننے سے اب تک فیصل کریم کنڈی اپنی کارکردگی دکھائیں، دہشت گردی، بجلی بحران، بنوں اور ضلع کرم سانحات پر منفی بیان بازی کے علاوہ گورنر نے اور کیا کیا ہے؟۔ گورنر کی سوچ کا معیار ابھی تک زرداری کے پریس سیکرٹری سے آگے نہیں بڑھا۔ گورنر اس وقت صرف علی امین گنڈاپور پر تنقید کے لئے لاکھوں روپے تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں۔ وزیراعلی نے بنوں اور پاراچنار واقعے کو انتہائی خوش اسلوبی سے حل کروایا، جامعات کے مسائل اور امن امان پر گورنر بیان بازی اور تنقید کے علاوہ اپنا عملی کردار دکھائیں۔ وائس چانسلرز کی تعیناتی کے مسئلے پر گورنر خودرکاوٹیں پیدا کررہے ہیں اور پھر تنقید وزیراعلی پر کرتے ہیں۔ گورنر اور ان کے سر پرستوں نے بنوں واقعے کو ہوا دینے کی کوشش کی۔ گورنر اور وفاقی وزراء نے بنوں واقعے پر فوج کے خلاف عوام میں نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش کی۔ گورنر اگر واقعی مخلص ہے تو وفاق سے صوبے کے بقایاجات وصولی میں کردار ادا کریں۔

Barrister Dr. Saif Slams Federal Government Over PTI Candidate Disqualifications

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...

نااہل حکومت، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...

August 5 Will Be a Major Surprise for the Illegitimate Government, Barrister Dr. Saif

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...