+92-91-0000000

Peshawar

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں میں جاری صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں میں جاری صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

         پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں میں جاری صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلیٰ تمام صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر  بنوں مظاہرین کیساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ عمائدین علاقہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد صورتحال قابو میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے واقعے میں جاں بحق اور زخمیوں کے لیے پیکیج کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیگی اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائیگی۔ بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ پر امن احتجاج کرنا ہر شہری کابنیادی آئینی اور قانونی حق ہے۔ احتجاج کی آڑ میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عوام سے پرامن رہنے کی اپیل ہے۔ قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔

The People’s Mandate Cannot Be Censored: Why PTI Still Stands Strong

(Barrister Dr. Muhammad Ali Saif) : In the shadows...

Barrister Dr. Saif Slams Federal Government Over PTI Candidate Disqualifications

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...

نااہل حکومت، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...